تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات!

دوحہ، قطر: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات، امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم شہب


دوحہ، قطر: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات، امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی کرنے والے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے قطر پہنچے ہیں۔ امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم اِس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی وسرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے استوار بہترین تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطر کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔ 

امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طورپر قطر کی میزبانی میں فیفاورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستانی سکیورٹی حکام کے شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے میں قطر کی طرف سے بھرپور تعاون کے پختہ عزم اور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے 
انہوں نے قبول کرلیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سی ای او منصور ابراہیم المحمود کی ملاقات۔

 ملاقات میں پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی ۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں ایل این جی پاور پلانٹس، ایئرپورٹس اور سولر پاور پارکس میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

جناب المحمود نے قطر اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت کے حوالے سے بھی وزیراعظم سے اتفاق کیا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی پر جناب المحمود کا شکریہ ادا کیا اور قطری سرمایہ کاروں کو پاکستانی حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...