پاکستان کی افراط زر کے مقابلے میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) نے حساب لگایا ہے کہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور فروری میں خوراک اور ٹرانسپورٹیشن گروپس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی 31.5 فیصد کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے- بڑھتی ہوئی قیمتیں پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ افراط زر کی ریڈنگ نے آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کو بھی بڑھا دیا ہے – جسے مرکزی بینک نے 2 مارچ کو پیش کیا ہے۔
فروری میں مہنگائی کی شرح 31.5 فیصد تک پہنچ گئی - اعداد و شمارکے مطابق جولائی 1965 کے بعد سب سے زیادہ۔ آخری بار، اپریل 1975 میں، افراط زر 29 فیصد سے کچھ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کی رفتار وزارت خزانہ کی توقعات سے بھی زیادہ ہے جس نے صرف ایک دن پہلے افراط زر کی حد 28 فیصد سے 30 فیصد تک بڑھائی تھی۔
ماہانہ مہنگائی کی شرح فروری میں جنوری کے مقابلے میں 4.3 فیصد بڑھی تھی، عارف حبیب لمیٹڈ کی ماہر اقتصادیات ثنا توفیق کے مطابق مہنگائی مرغی، پھل، دالوں، تیل، سبزیوں، جیسی اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم کی اوسط قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھی۔
افراط زر کی ریڈنگ سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے $1.2 ملین ڈالر قرضے کی قسط کو حاصل کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ حکومت آئی ایم ایف سے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کر سکی اور عوام کو ایک کے بعد ایک جھٹکے دے رہی ہے۔
غیر مستحکم توانائی اور خوراک کی قیمتوں کو چھوڑ کر بنیادی افراط زر کا تخمینہ بھی گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں 17.1% اور دیہی علاقوں میں 21.5% تک بڑھ گیا، جس سےاشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
اشیائے خوردونوش کی بلند قیمت، ٹیرف میں اضافے اور کمزور کرنسی کی وجہ سے افراط زر میں اضافے کا امکان ہے۔
ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI)، جو تھوک مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے نے بتایا کہ مہنگائی فروری میں تیزی سے بڑھ کر 36.4 فیصد ہو گیا جو کہ ایک سال پہلے اسی مہینے میں 23.6 فیصد تھا۔
پاکستان بیورو آف سٹیسٹکس نے رپورٹ کیا کہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں مجموعی افراط زر کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح فروری میں 28.8 فیصد اور دیہی علاقوں میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 35.6 فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ سال فروری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تھی جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 13.3 فیصد رہی۔
دیہاتوں اور شہروں میں اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 47 فیصد اور 41.9 فیصد تک بڑھ گئی۔ فروری 2022 میں، دیہاتوں اور شہروں میں خوراک کی مہنگائی بالترتیب 14.6% اور 14.3% رہی۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.