وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کنگ چارلس کی طرف سے معزز مہمانوں کے لیے دیے گئے استقبالیہ کے ملکہ کے سوگوار شہنشاہ چارلس سے ملاقات کی۔
ان کی والدہ محترمہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم ملکہ برطانیہ کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ تھیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے پاس مرحوم ملکہ کے پاکستان کے دو دوروں کی اچھی یادیں ہیں۔ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم نے تخت پر فائز ہونے پر عزت مآب شہنشاہ چارلس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے مابین دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی طرح آگے بڑھائیں گے۔
وزیر اعظم نے شاہی خاندان کی جانب سے غیر معمولی سیلاب کے تناظر میں اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے ہمدردی اور مدد کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.