دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر اتوار 14 اگست کے دن پاکستان کے پچھترویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قومی پرچم سے روشن کیا گیا۔
نحتفل الليلة في #برج_خليفة بمناسبة يوم استقلال جمهورية باكستان الإسلامية، متمنين للشعب الباكستاني المزيد من التقدّم والسلام#BurjKhalifa
— Burj Khalifa (@BurjKhalifa) August 14, 2022
commemorates Pakistan’s Independence Day, wishing the republic peace and prosperity pic.twitter.com/LuljXDD0Hf
برج خلیفہ کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کیاگیا، "برج خلیفہ پاکستان کے یوم آزادی کی یاد مناتا ہے، جمہوریہ امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہے"۔
اس سے قبل اس موقع پر ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے اور دبئی قونصلیٹ جنرل پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
پاکستانی تارکین وطن، بشمول بچوں نے، اتوار کی صبح اپنے ملک کا پرچم بلند ہونے کا نظارہ کے لیے چھٹی کے دن انتہائی دھول کے طوفان ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کیا۔
دبئی قونصل خانے کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے یوم آزادی کے پیغامات ڈپٹی قونصل جنرل اور ہیڈ آف چانسری نے پڑھ کر سنائے



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.