تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی طرف ایک اور قدم زمبابوے ٹیم 5 سال بعد پاکستان آمد

Pakistan vs Zimbabwe cricket secudule

 زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو مختصر فارمیٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے منگل کو اسلام آباد پہنچی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں جن میں پی سی بی ڈائریکٹر زاکر خان بھی شامل تھے نے ایئرپورٹ پر آنے والی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔  زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی  پانچ سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ زمبابوے ٹیم اپنا پہلا ہفتہ 21 سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطین میں گزاریں گے۔  ٹیم 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹریول اسکواڈ کے ساتھ پیر کی صبح اپنے آبائی ملک سے روانہ ہوئی تھی۔ پاکستان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں زمبابوے کا سامنا کرے گا۔ 30 اکتوبر سے3 نومبر تک تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی میں ہوں گے - اس کے بعد 7 سے 10 نومبر تک لاہور میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔

سیریز کا شیڈول کچھ اس طرح سے ہے

 30 اکتوبر - پہلا ون ڈے ، راولپنڈی

 یکم نومبر۔ دوسرا ون ڈے ، راولپنڈی

 3 نومبر ۔تیسرا ون ڈے ، راولپنڈی

 7 نومبر۔ پہلا ٹی 20 آئی ، لاہور

 8 نومبر۔ دوسرا ٹی ٹونٹی ، لاہور

 10 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹونٹی ، لاہور

پاکستان اسکواڈ

 سابق کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک کے علاوہ فاسٹ بالر محمد عامر سمیت تینوں سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں نہیں رکھا گیا جبکہ نئے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق اور عثمان قادر کے ہمراہ نوجوان خوشدل شاہ ، محمد موسیٰ خان اور ظفر گوہر کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح ال نے نامزد کیا۔  پیر کو 22 رکنی ٹیم  کا اعلان کیا گیا۔

 لیگ اسپنر شاداب خان کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔


اسکواڈ: بابر اعظم ، حیدر علی ، عبداللہ شفیق ، امام الحق ، حارث سہیل ، عابد علی ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، خوشدل شاہ ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، فہیم اشرف ، عماد وسیم ، روحیل نذیر ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی  ، محمد حسنین ، حارث رؤف ، موسیٰ خان ، وہاب ریاض ، عثمان قادر ، ظفر گوہر

Share
Banner

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

ٹرمپ کا ایشیا دورہ: جنوبی کوریا میں شی جن پنگ سے تاریخی ملاقات طے

واشنگٹن / سیول:- وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیا کے پانچ روزہ سفارتی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن ...