تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

سیاہ فام شخص کا قتل امریکہ کے لیے امتحان



جارج کے  میڈیکل اگزیمینر کی رپورٹ میں کے مطابق  ان کا سانس رکنے سے انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
جارج کی گردن پر گھٹنا ٹیکنے والے پولیس افسر ڈریک شیوان پر غیر ارادی قتل کا الزام لگائے گئے ہیں اور اس کو  اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کے ساتھ تین دیگر پولیس افسروں کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔
 جارج کی ہلاکت کے رد عمل میں شروع ہونے والے مظاہروں کا آج ساتواں روز ہے اور امریکہ کے مختلف ریاستوں میں ایسے پر تشدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس کی مثال کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔دوسری جانب امریکی صدر  نے امریکہ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے فوج بلانے
کی دھمکی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سول انتظامیہ ان واقعات پر  قابو پانے اور  شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی تو وہ فوج کو تعینات کردیں گے اور اس مسئلے کو جلد حل کر دیں گے۔
جب صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یہ باتیں کر رہے تھے
 اس وقت پولیس قریبی پارک سے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے مظاہرین کو منتشر کرنے میں لگی تھی۔
اس کے بعد صدرڈونلڈ ٹرمپ پارک میں گئے اور توڑ پھوڑ کا شکار ہونے والے ایک چرچ کے پاس کھڑے ہو کر تصاویر بنوائیں۔ ان کے اس عمل پر لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنھوں نے الزام لگایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف تصویر بنوانےکے لیے  پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Share
Banner
Next
جدید تر اشاعت
Previous
This is the last post.

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...