تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

پاکستان اور برطانیہ کی اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری میں نیا مرحلہ، £5.5 ارب سے زائد تجارتی حجم

پاکستان اور برطانیہ نے اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے وفاقی سطح کی بات چیت کی، £5.5 ارب سے زائد تجارتی حجم، تعلیمی تعاون، اور گرین

"پاکستان اور برطانیہ کے وزراء اقتصادی اور تعلیمی شراکت داری پر بات چیت کرتے ہوئے"

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقی، بارونس چیپ مین نے آج آٹھ سال بعد وفود کی ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی تعاون اور پاکستان کے ساختی اصلاحاتی ایجنڈے پر بات ہوئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان برطانیہ کی دو طرفہ تجارت کا حجم 5.5 ارب پاؤنڈ سے بڑھ گیا ہے۔،

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔ چیپ مین کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ، اور تعلیمی تعاون میں نئے مواقع پر بات کی۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف میں برطانیہ کے تعاون کو سراہا، جس سے پاکستان کے پروگرام ریویوز کی تکمیل میں مدد ملی۔ انہوں نے حکومت کی میکرو اکنامک استحکام اور ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، عوامی مالیات کے انتظام اور نجکاری میں ساختی اصلاحات پر پیش رفت کو اجاگر کیا


بارونس چیپ مین نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ساتھ پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے اگلے مرحلے کا افتتاح کیا، یہ گیٹ وے برٹش کونسل اور ہائر ایجوکیشن کا منصوبہ ہے جو ماحولیاتی تبدیلی اور اقتصادی ترقی پر عملی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔اس گیٹ وے اسٹارٹ اپ فنڈ اور پاکستانی طلبہ کے لیے برطانوی یونیورسٹی پروگراموں تک فاصلاتی تعلیم کی سہولت شامل ہے چیپ مین نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات کی ،ملاقات میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کا آغاز کیا جا سکے اس کے علاؤہ برطانوی وفد کی ملاقات وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ساتھ ہوئی اس ملاقات میں گرین کمپیکٹ کا افتتاح کیا گیا جو ماحولیاتی تبدیلی کے مقابلے، فطرت کے تحفظ، اور گرین ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک نے طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقیاتی ترجیحات پر قریب تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...