بنوں میں آج صبح دس بجے کے قریب اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شاہ ولی کی سرکاری گاڑی پراس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے تھے،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور چار، شہری شہید ہوگئے، جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔جن کی تصدیق بنوں کے ڈی آئی جی سجاد خان نے تصدیق کی ہے ۔حملہ Cantt پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر کے جاں بحق ہونے کی خبریں سامنے آئیں، تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید
وں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید جبکہ دو اہلکار زخمی۔ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، پولیس نے علا



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.