تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

اقوام متحدہ، قطر اور مصر کا حماس کے ٹرمپ امن منصوبے پر خیرمقدم

اقوام متحدہ، قطر اور مصر نے حماس کے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو خوش آئند قرار دیا۔ عالمی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں امن و استحک

 اقوام متحدہ، قطر اور مصر نے حماس کے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر ردعمل کا خیرمقدم کیاہے۔

حماس کے ٹرمپ امن منصوبے پر اقوام متحدہ، قطر اور مصر کا ردعمل

غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے اہم نکات کو قبول کرنے کے عندیے کے بعد حماس کے بیان کو عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ اور کئی ممالک نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں امن کی جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔


قطر کی وزارتِ خارجہ نے حماس کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کی تیاری کو مثبت قدم قرار دیا۔ قطر نے ساتھ ہی ٹرمپ کے اس مطالبے کی بھی حمایت کی کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پر حملے روک دے۔


مصر نے بھی حماس کے بیان اور امریکی صدر کے "حقیقت پسندانہ سیاسی وژن" کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں "امن و استحکام" کے قیام کے لیے امید افزا ہے۔ مصر نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیشرفت تمام فریقین کو اس ذمہ داری کے درجے تک لے جائے گی جس کی جنگ کے خاتمے کے لیے ضرورت ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حماس کے بیان کو "حوصلہ افزا" قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع کو غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے استعمال کریں۔

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...