کراچی: پاک بحریہ کے جنگی جہاز PNS یرموک نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران دو کشتیوں سے تقریباً 97 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ یہ آپریشن کومبائنڈ میری ٹائم فورس (CMF) کے تحت کیا گیا، جو امریکی بحریہ سمیت مختلف ممالک کا بین الاقوامی اتحاد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، پہلی کارروائی 18 اکتوبر کو کی گئی، جس میں ایک کشتی سے دو ٹن سے زائد کرسٹل میتھ برآمد کی گئی۔ عالمی منڈی میں اس منشیات کی قیمت تقریباً 822 ملین ڈالر بنتی ہے۔
دوسری کارروائی 48 گھنٹے بعد کی گئی، جس میں 350 کلوگرام کرسٹل میتھ (140 ملین ڈالر) اور 50 کلوگرام کوکین (10 ملین ڈالر) ضبط کی گئی۔
ترجمان کے مطابق، تمام ضبط شدہ منشیات کو جہاز پر محفوظ کر کے قانونی کارروائی کے بعد تلف کر دیا گیا۔ کشتیوں کے پاس کوئی قومی شناخت یا رجسٹریشن نہیں تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ غیر قانونی اسمگلنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھتی تھیں۔
U.S. Central Command congratulates the Saudi-led Combined Task Force 150 of Combined Maritime Forces for successfully seizing more than $972 million worth of narcotics. Over a 48-hour period, Pakistan Navy Ship Yarmook conducted boarding operations of two dhows in the Arabian…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) October 21, 2025
CMF نے اس کارروائی کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات ضبطی قرار دیا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے بھی پاک بحریہ کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی۔
PNS یرموک رومانیہ میں تیار ہوا اور 2020 میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا۔ یہ جدید الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر صلاحیتوں سے لیس جہاز ہے، جو مختلف سمندری مشنز میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گزشتہ سال PNS یرموک نے ایرانی ماہی گیروں کی امدادی کارروائی میں بھی حصہ لیا اور بحر ہند میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے بھی تعینات رہا۔



 

 
Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.