پنڈی بھٹیاں کے قریب آج صبح ایک مسافر بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے تصدیق کی کہ بس کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر بس سے کم از کم 18 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں کم از کم چار کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ بس جس پک اپ وین سے ٹکرائی اس میں ڈیزل سے بھرے ڈرم تھے۔
پولیس نے بتایا کہ بدقسمت بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پہنچ رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بس تقریباً 35 سے 40 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کی وجہ سے ایک ڈیزل سے بھری پک اپ وین اس سے ٹکرا گئی۔ پولیس اہلکار نے تصدیق کی کہ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے کم از کم 16 مسافر ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اور فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے میں بس اور وین کے دونوں ڈرائیور جان کی بازی ہار گئے، جب کہ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
حادثہ صبح 4 بجے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب پیش آیا، جب بس ایک پک اپ وین سے ٹکرا گئی جو ڈیزل کے ڈرم لے جا رہی تھی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ ٹکر لگنے کے فوراً بعد ہی آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آس پاس کے لوگوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر مسافروں کو بس سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے ،
ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے مزید بتایا کہ بس سے 18 لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہائی وے پر ایسے متعدد حادثات ہو چکے ہیں، جن میں متعدد جانیں جا چکی ہیں۔
این ایچ ایم پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے کی دو لین بند کر دی گئی ہیں جبکہ تیسری ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.