لاہور: لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب پارٹی چیئرمین عمران خان اپنے خلاف توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیشی کے لیے اپنی رہائش گاہ سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔
پولیس عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ہے
— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
گھر میں صرف ملازمین اور بشری بی بی موجود ہیں
pic.twitter.com/u1ZTk68UjI
پولیس نے عمران خان اور زیادہ تر ورکروں کے جانے کے بعد کرین کے زریعے عمران خان کی رہائش گاہ کے ا دروازے سے ملحقہ دیوار توڑی اور پولیس گھر کے اندر گھس گئی۔
گھر میں گھستے ہی وہاں پر موجود لوگوں پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمان پارک میں پولیس کی کارروائی کے خلاف مزاحمت کرنے پر پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ہے
— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
گھر میں صرف ملازمین اور بشری بی بی موجود ہیں pic.twitter.com/IM0dxjodpj
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور کچھ گھریلو ملازمین زمان پارک کے گھر کے اندر موجود تھے۔
اس سے ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی ۔
زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین تشدد، پولیس کا حیوانوں جیسا سلوک۔۔!!! pic.twitter.com/rSYUWYn3AT
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 18, 2023



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.