پنجاب میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہے گا.
کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن آرڈرز کی تفصیلات: لاک ڈاؤن 17 مئی سے 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا
•تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے۔
• تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو %50 سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
• میڈیکل سروسز، فارمیسیز, ویکسینیشن سنٹرز،پیٹرول پمپ،تندور،ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری سروس اینڈ ای کامرس، کورئیر اینڈپوسٹل سروسز،بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز،کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔
• صوبہ بھر میں تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔
• سینماہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے
• ہرقسم کے سپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔
•تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کو%50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی
•تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔
• صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
•پنجاب کے وہ اضلاع جن میں کورونا وائرس پازٹیوٹی کی شرح %8 سے زیادہ ہےوہاں تمام انڈور اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔
• ان اضلاع میں بہاولپور،بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،جھنگ، قصور،خانیوال، لاہور،لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ ،اوکاڑہ، پاکپتن, راجن پور،راولپنڈی، رحیم یار خان،سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں





Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.