چین کی حکومت نے پاکستان کے پہلے جدید ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے - مین لائن -1 یعنی ایم ایل -1 کیلئے 6 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری کے لئے چین کے ایکزم بینک کو بھیج دیا ہے ، بالآخر تمام تکنیکی ، انتظامی اور دیگر مسائل حل ہونے کے بعد ، اس اسکیم پر اس سال کے اندر سول کام شروع ہونے کی امید ہے۔
6.8 بلین کے ایم ایل ون منصوبے پر حالیہ دنوں میں پیش رفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چینی عہدیداروں پر مشتمل ایک فنانس کمیٹی نے اس منصوبے کی 6 بلین کے قرض کی منظوری سے متعلق کیس ایکزیم بینک کو بھجوا دیا ہے۔ جس کی بقیہ 800 ملین ڈالر حکومت پاکستان ایکوئٹی کے طور پر فراہم کرے گی ، اس منصوبے میں ریل سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے ، بنیادی لائن ، باڑ لگانے ، سول ورکس وغیرہ کی تکمیل پر کل6.8 بلین ڈالرخرچ ہوں گے ،
قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تین سالوں میں ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کو گذشتہ سال اگست میں منعقدہ اجلاس میں منظوری دے دی تھی۔ اس منصوبے کی اصل لاگت ابتدا میں 9 بلین ڈالر تھی ، جس میں حکومت پاکستان کی ایکویٹی کی رقم بھی شامل ہے۔ لیکن بعد میں ، اسے آہستہ آہستہ6.8 بلین ڈالر کردیا گیا۔
منصوبے کی تکمیل کی مدت کے دوران ٹرین سیٹ اور رولنگ اسٹاک وغیرہ کے لئے پہلے سے رقم مختص کرنے کی ضرورت سے لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جب پروجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ جائے گا تو ، ٹرین سیٹ اور رولنگ اسٹاک وغیرہ کی خریداری کے حوالے سے ایک اور پروجیکٹ کی تجویز کو الگ الگ تیار کیا جائے گا اور اس کی منظوری دی جائے گی۔
جب ایکزیم بینک کے ذریعہ قرض کی منظوری دے دی جائے گی تو یہ منصوبہ چین کے متعلقہ وزارتوں کو ریلوے کی منصوبہ بندی اور ترقی سے متعلق امور کو دیکھنے کیلئے بھیجا جائے گا۔ اس سارے عمل میں کچھ مہینوں کا وقت لگے گا ، جس کے بعد وزارت اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ٹینڈر دینے کے بین الاقوامی عمل کو شروع کرسکے گی۔
اس منصوبے میں ایم ایل ون کو کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا سے حویلیاں (1،872 کلومیٹر) تک اپ گریڈ کیا جائے گا ، جس میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے لئے بہتر سب گریڈ کے ساتھ نیا ٹریک بچھایا جائے گا ، پلوں کی بحالی اور تعمیر ، جدید سگنلنگ اور ٹیلی کام نظام کی فراہمی ، لیول کراسنگ کو انڈر پاس اور فلائی اوور میں تبدیل کرنا ، ٹریک پر باڑ لگانا ، حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کا قیام اور والٹن ٹریننگ اکیڈمی (لاہور) کا اپ گریڈ۔ کرنا شامل ہیں۔
یہ منصوبہ 24،000 براہ راست ملازمتیں پیدا کرے گا جس میں 20،000 مقامی مزدور اور تکنیکی ماہرین اور 4،000 چینی ماہرین کی ملازمتیں شامل ہیں یہ منصوبہ کراچی سے لاہور کے سفر کے وقت کو 18 سے 10 گھنٹے تک کم کرے گا۔




Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.