تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

سینئر صحافی سمیع ابرہیم تا حال لا پتہ ؟؟

Senior journalist Sami Ibrahim picked up


سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو مبینہ طور پر بدھ کے روز اسلام آباد میں نامعلوم افراد لے گئے، جن کا ابھی تک کوئی پتہ نہ چل سکا خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان کو کون اور کہاں لے جایا گیا ہے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔



 ذرائع نے بتایا کہ سمیع ابراہیم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، لیکن اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور ان کا سراغ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

 سمیع ابراہیم کے بھائی علی رضا نے آبپارہ پولیس اسٹیشن میں اغوا کی شکایت درج کرائی ہے۔

 درخواست کے مطابق، سمیع ابراہیم کو رات 9 بجے سیکٹر G-6 میں 6th ایونیو کی سروس روڈ پر چار کاروں نے روکا جب وہ بول ٹی وی کے دفاتر سے نکل کر گھر کی طرف جارہے تھے۔ گاڑیوں سے آٹھ سے دس نامعلوم افراد نکلے اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
 واقعہ کے وقت سمیع ابراہیم کا ڈرائیور ارشد ان کے ساتھ تھا۔ نا معلوم افراد نے ڈرائیور کو چھوڑ دیا اور سمیع ابراہیم کو اپنے ساتھ لے گئے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ نا معلوم افراد نے ڈرائیور اور سمیع ابراہیم کے تین موبائل فونز کے ساتھ ساتھ کار کی چابیاں بھی چھین لیں۔
  

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...