تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

یہ بلاگ تلاش کریں

Translate

Navigation

Recent

معروف صحافی صدیق جان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا!!؟؟

Siddique Jan arrested yesterday Free siddique Jan


اسلام آباد — بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا گرفتاری سے قبل انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا مجھے پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 سورسز نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کو اہم حکومتی شخصیت نے مجھ پر ایف آئی آر دینے کا ٹاسک دیا ہے،
مجھے لاہور یا پشاور شفٹ ہونے کا مشورہ دیا گیا،
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہاں سے کہیں جانے کی بجائے یہاں رہ کر اس امپورٹڈ سرکار کا سامنا کرنا چاہیے. ہے کہ اتھارٹی کے ایک اہلکار نے اسلام آباد پولیس کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔


آج عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے
 ہؤے صدیق جان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سچ بات کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہے گے۔

صدیق جان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا
صدیق جان کی گرفتاری صحافیوں کی آواز بندی کی ایک اور کوشش ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ سارے صحافی اس ناکام رجیم پر تنقید کی بجائے ان کے گن گائیں۔ لیکن اب تو بین القوامی میڈیا بھی رجیم کی فستاعیت کو ساری دنیا کو دکھا رہا ہے تو کیا انھیں بھی گرفتار کرنا ہے؟

گزشتہ روز صحافی اور اینکر پرسن عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایک سی سی ٹی وی وڈیو شئیر کی جس میں صدیق جان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ پکڑ کر لے کر جا رہے ہیں ۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ط نے کہا کہ وہ آزادی صحافت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جو اس کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔

  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی صدیق جان کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا
  ‏بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اب تو جس کےبارےمیں تحریک انصاف سےہمدردی کا احتمال بھی ہوتاہےاسےپوری ڈھٹائی سے نشانہ بنایاجاتاہے۔عمران ریاض،جمیل فاروقی،صابرشاکر، سمیع ابراہیم،چودھری غلام حسین،معید پیرزادہ،سبھی کو ہدفِ انتقام بنایا گیا
  ارشدشریف کو تو شہید کر دیاگیا۔بول اور اے آر وائے کے مالکان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاونڈیشن نے بھی صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن صدیق جان کی فوری رہائی اور #صحافت کے احترام کا مطالبہ کرتی ہے۔ جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔
  
  

Share
Banner

تازہ خبر

Post A Comment:

0 comments:

If you share something with us please comment.

سعودی قرضے کو JF-17 معاہدے میں تبدیل کرنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں مذاکرات؟

  اسلام آباد: نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً دو ارب ڈالر کے سعودی قرضے کو JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ...