نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پیر کے روز کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصّوں میں کیمرج کے ہونے والے امتحانات میں 50 سے زیادہ طلباء کو اکٹھے ایک کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،
کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے ساتھ ہی امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود ، کیمبرج کے امتحانات گزشتہ روز پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں ، سخت کورونا
وائرس کے باوجود ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوئے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک ٹویٹ میں امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے اور طالب علم کی بہترین کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مشکل فیصلے کیے گئے ہیں۔
برٹش کونسل ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے اور ہم بھی ان پر کڑی نگرانی کریں گے۔ گڈ لک! "
گزشتہ روز این سی او سی کا اجلاس اسد عمر کی زیرصدارت ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان بھی موجود تھے ، اسلام آباد میں ہوا۔
این سی او سی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امتحانات وزارت تعلیم کے فیصلوں کے عین مطابق ہو رہے ہیں۔ فورم نے متعلقہ حکام کو جاری امتحانات کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا ، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں ، کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آئی ہے ، کیونکہ متعدد طلباء نے چہرے پر ماسک نہیں پہنےتھے ۔ والدین بھی اپنے بچوں کے انتظار میں امتحان ہالوں کے باہر موجود تھے۔
فورم نے ملک میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں اور لاک ڈاؤن کے نفاذ پر بھی غور کیا۔




Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.