وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس ہوا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کورونا ٹیسٹوں کی 5 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہور سمیت مخصوص شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں عوامی اجتماعات پر 2 ہفتے کی پابندی ہو گی۔ شادی ہالز اور مارکیز میں شادیاں کرنے پر 2 ہفتے کی پابندی، مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ، دودھ، دہی کی دوکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک آوے کی اجازت ہو گی۔ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت، 50 فیصد سٹاف ورک ایٹ ہوم کرے گا۔
پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں کی تعداد ایس او پیز کے مطابق محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا ٹیسٹوں کی 5 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں ان فیصلوں کا اطلاق اتوار سے ہو گا اور یہ پابندیاں اگلے دو ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ شہر میں 15 روز کے لیے تمام تعلیمی اداروں اور پارکس کو بند کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کر دیا۔ مزارات پر بھی پابندی ہو گی۔



Post A Comment:
0 comments:
If you share something with us please comment.